رکن قومی اسمبلی سردار محمد عرفان ڈوگر سے 9بوتل شراب برآمد، تعارف کرانے پر کسٹم حکام نے چھوڑ دیا

اسلام آباد (92نیوز) رکن قومی اسمبلی سردار محمد عرفان ڈوگر کے سامان سے 9 بوتل بئیر شراب برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد عرفان ڈوگر دبئی سے اسلام آباد آرہے تھے۔
جب وہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے تو کسٹم حکام نے ان کے سامان کی تلاشی لی۔
دوران تلاشی کسٹم حکام نے ان کے سامان سے بئیر شراب برآمد کی۔ سردار محمد عرفان ڈوگر ای کے 612 کی فلائیٹ سے آرہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ کسٹم حکام نے تعارف کرانے پر ایم این اے کو جانے دیا۔