Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رکن قومی اسمبلی سردار امجد خان کھوسہ کے الیکشن آفس میں بم دھماکا‘ 7افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی

رکن قومی اسمبلی سردار امجد خان کھوسہ کے الیکشن آفس میں بم دھماکا‘ 7افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی
October 14, 2015
تونسہ (92نیوز) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے تونسہ سے رکن قومی اسمبلی سردار امجد خان کھوسہ کے  الیکشن آفس  پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں 7 افراد کے جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے میں بلدیاتی انتخابات کے دو امیدوار بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 10 کے قریب زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ دہشت گردوں نے حکمران جماعت کے رکن کو نشانہ بنایا ہے۔ دھماکے کے وقت ایم این اے موقع پر موجود نہیں تھے۔ ڈی سی او ڈیرہ غازی خان مبشر میکن کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور موقع سے ایک سر بھی ملا ہے۔ دھماکے کے بعد متاثرہ جگہ پر فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ دھماکے کے وقت ڈیرے پر بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں جاری تھیں اور کافی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ دیر بعد ایم این اے سردار امجد کھوسہ نے ڈیرے پر پہنچنا تھا۔ بعدازاں سردار امجد کھوسہ نے 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان دشمنوں کے خلاف کارروائی کیلئے ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سے تین بلدیاتی امیدواروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کی طرف سے کوئی دھمکی نہیں ملی تھی‘ دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ دوسری جانب تونسہ دھماکے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا اور کئی مشکوک افراد گرفتار کر لئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔