کراچی (92 نیوز) جیالوں نے سندھ میں ایک اور سیاسی شیر کا شکار کر لیا ۔ ن لیگ کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔ آج باضابطہ اعلان کرینگے ۔
مسلم لیگ کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں محمد خان پارٹی نے قیادت کی پالیسیوں سے ناراضگی اور مسلسل نظرانداز کیے جانے پر ن لیگ چھوڑنے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
دومرتبہ پی ایس نواسی سے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں محمد خان کئی عشروں سے ن لیگ سے وابستہ رہے مگر گزشتہ ایک سال سے پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں تھے ۔ سینیٹ الیکشن میں بھی غیر اعلانیہ جیالوں کی مدد کرتے رہے ۔
سندھ میں فنکشنل لیگ کے دو ایم کیوایم کے دو اور ن لیگ کے دو ارکان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں ۔