Wednesday, December 7, 2022

رکشہ ڈرائیور اقبال کے قتل کا معمہ حل ، خاتون سمیت دو ملزم گرفتار

رکشہ ڈرائیور اقبال کے قتل کا معمہ حل ، خاتون سمیت دو ملزم گرفتار
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رکشہ ڈرائیور اقبال  کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے قتل میں خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیا ۔ پولیس نےڈیفنس میں رکشہ ڈرائیور اقبال کےقتل کامعمہ حل کرلیا ، گزری پولیس نے خاتون امبر اور اس کےرشتےدار سجاول کو گرفتارکرلیا ، ملزمہ نے قتل کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقبال کو قتل کرنا نہیں چاہتی تھی ، سجاول کا پستول چیک کررہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی۔ ملزم سجاول کا کہنا تھا کہ اسلحہ چیز ہی بری ہے ، سب کو مشورہ بھی دیا کہ اسکو پھینک دو ،ملزموں نے پہلےواردت کو ڈکیتی کارنگ دینے کی کوشش کی تھی ،لیکن بیانات میں تضاد ہونےکےبعد حقائق سامنےآگئے۔