Friday, September 30, 2022

رچرڈ اولسن کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات‘ مختلف امور پر گفتگو

رچرڈ اولسن کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات‘ مختلف امور پر گفتگو
راولپنڈی (92نیوز) پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کا نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ جی ایچ کیو کا پہلا دورہ ہے۔