رویت ہلال کی خبریں بلاتصدیق چلنے پر مفتی منیب میڈیا پر برہم ہو گئے

لاہور (92نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس صوبائی دارالحکومت کی محکمہ اوقاف بلڈنگ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمن نے کی۔ مختلف ٹی وی چینلز پر رویت ہلال کی شہادتیں موصول ہونے کی خبریں سننے کے بعد مفتی منیب الرحمن میڈیا سے گفتگو کیلئے آئے۔
اس موقع پر انہوں نے بلاتصدیق خبریں اور ٹکرز چلانے پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ایسی خبریں نہ چلائیں۔ جب چاند نظر آ جائے گا تو ہم خود اعلان کر دیں گے۔