Wednesday, October 5, 2022

روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے  مجھے پکارا گیا تو میں  برما پہنچ جاؤں گی: ریہام خان

روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے  مجھے پکارا گیا تو میں  برما پہنچ جاؤں گی: ریہام خان
لاہور(92نیوز)اگرروہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے  مجھے پکارا گیا تو میں  برما پہنچ جاؤں گی۔ ریہام خان  نے یہ اعلان نائنٹی ٹو نیوزکے پروگرام دلیل میں کیا۔ کہتی ہیں کہ پڑوس میں ہونے والے اس ظلم پرہم خاموش رہے توکل ہماری باری بھی آسکتی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریہام خان کامزید کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف پاکستان میں سب سے پہلے عمران خان نے آواز اٹھائی اور اقوام متحدہ کو خط لکھا۔ ریہام خان کا کہنا تھا کہ سب کے مفادات ہیں اس لئے عالمی سطح پر  ظلم کے خلاف مکمل خاموشی ہے۔