Friday, September 30, 2022

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کرنے والی میانمار فوج کے سربراہ کی ہٹ دھرمی بر قرار

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کرنے والی میانمار فوج کے سربراہ کی ہٹ دھرمی بر قرار

ینگون (92 نیوز) روہنگیا مسلمانوں پر تمام تر عالمی دباؤ اور تنقید کے باوجود میانمار کی فوج کی ہٹ دھرمی اور ظلم و زیادتی کی روش بر قرار ہے۔ میانمار کی فوج کے سربراہ نے ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
فوج کے سربراہ نے کہا کہ بنگلا دیش کیجانب سےتمام روہنگیائی مہاجرین کی واپسی کا مطالبہ ناقابل قبول ہے۔ روہنگیائی افراد کی اپنےگھروں کو واپسی میانمارکےحقیقی باشندوں کی رضا مندی سے ہو گی۔