Friday, October 7, 2022

روہت شرما نے ون ڈے کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری بنا ڈالی

روہت شرما نے ون ڈے کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری بنا ڈالی

موہالی (ویب ڈیسک) بھارتی کپتان روہت شرما کی دھواں دھار ڈبل سنچری کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لئے 393 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلتے ہوئے 208 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

روہت شرما نے 12 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 153 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی۔

بھارتی کپتان روہت شرما مجموعی طور پر ایک روزہ میچز میں مجموعی طور پر تین مرتبہ ڈبل سنچری بناچکے ہیں جب کہ سری لنکا کے خلاف یہ ان کی دوسری ڈبل سنچری ہے۔

دیگر بھارتی بلے بازوں میں شیکر دھاون 68، شیریاس آیر 88، وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی 7 اور ہاردک پانڈیا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔