Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رونالڈینیو سیون نے کراچی کےبعد لاہور کا میدان بھی مار لیا

رونالڈینیو سیون نے کراچی کےبعد لاہور کا میدان بھی مار لیا
July 9, 2017

لاہور(92نیوز)رونالڈینیو سیون نے کراچی کے بعد لاہور کا میدان بھی مار لیا لیژر لیگ کےدوسرے نمائشی میچ میں گگز سیون کو دو صفر سے شکست دے دی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے بعد سجا لاہور میں لیژر لیگ  کامیدان  رونالڈینیوسیون نے دوسرے میچ میں بھی گگز سیون کو شکست  دے کر سیریز دو صفرسے  اپنے نام کر لی۔ میچ کے دونوں گول پاکستانی فٹبالرز نے کیےدوسرے کوارٹر میں ریاض نے گول کر کے  ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی حسن بشیر نے دوسرا گول کر کے برتری دگنا کر دی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی ۔  گگز سیون نے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن ایک نہ چلی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔

کراچی میں ہونےوالے  پہلے نمائشی میچ میں بھی رونالڈینیو کی ٹیم نے گگز سیون کو مات دی تھی ۔ رونالڈینیو نے دوسرا میچ بھی اپنے نام کر کے ٹرافی پر قبضہ جمایا اور یوں انٹرنیشنل فٹبالرز کا کامیاب دورہ پاکستان مکمل ہوا۔