Monday, November 28, 2022

رونالڈینونےاپنےٹویٹراورفیس بک پیج پرنائنٹی ٹونیوزکاپیکیج  اپ لوڈ کردیا

رونالڈینونےاپنےٹویٹراورفیس بک پیج پرنائنٹی ٹونیوزکاپیکیج  اپ لوڈ کردیا
کراچی (92نیوز)رونالڈینونےاپنےٹویٹراورفیس بک پیج پرنائنٹی ٹونیوزکاپیکیج  اپ لوڈکر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق یہ مناظر ہیں لیاری میں ہونے والے ایک عام لیگ میچ کے مگر اس میں دلچسپی لینے والی فٹ بال کی تین نسلیں موجود ہیں ،بوڑھے جوانوں کو بال  کے حصول کے لئے تگ و دو کرتے دیکھ کر اپنے ماضی میں گم ہو جاتے ہیں اور چھوٹے بچے مستقبل میں خود کو ان کی جگہ دیکھتے ہیں سب اس بات پر خوش  ہیں کہ رونالڈینو جیسے اسٹارکو اپنے سامنے ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ عشروں کی خونریزی کے بعد لیاری میں امن لوٹ آیا ہے ۔ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی پھر سے شروع ہوگئی ہیں  ایسے میں رونالڈینو کی آمد ہورہی ہے تو نوجوان ابھی ان سے ملاقات فٹ بال کے گر سیکھنے کے خواب دیکھنے لگے ہیں ۔ برازیلین اسٹار رونالڈینو  دورہ پاکستان کے دوران نمائشی میچ بھی کھیلیں گے جس سے فٹ بال کو فروغ حاصل ہوگا ۔