Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رونالڈو کی ہیٹ ٹرک‘ ریال میڈرڈ چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

رونالڈو کی ہیٹ ٹرک‘ ریال میڈرڈ چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
April 13, 2016
میڈرڈ (ویب ڈیسک) ہسپانوی فٹ بال کلب ریال میڈرڈ نے کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ نے وولفزبرگ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ اس فتح کے بعد ریال میڈرڈ کی ٹیم مسلسل چھٹی بار چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ رونالڈو نے پہلا گول چھ یارڈ کے فاصلے سے کیا۔ اس کے بعد ہیڈر کی مدد سے دوسرا گول کیا۔ رونالڈو نے اپنی ہیٹ ٹرک فری کک کی مدد سے مکمل کی۔ رونالڈو اب تک چیمپیئنز لیگ کے 125 میچوں میں 93 گول جبکہ ریال میڈرڈ کی جانب سے چیمپیئنز لیگ کے 36 ناک آو¿ٹ میچوں میں 34 گول کر چکے ہیں۔