Thursday, December 1, 2022

رونالڈو کی فری کک نے ننھے مداح کو زخمی کردیا

رونالڈو کی فری کک نے ننھے مداح کو زخمی کردیا
میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)فٹبال سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی فری کِک نے ننھے مداح کو چوٹ پہنچائی رونالڈو نے بچے کے آنسو کیسے پونچھےاس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ ریال میڈریڈ اور ایٹلیٹیکو میڈریڈ کے درمیان  وارم اپ میچ جاری تھا کہ پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی  شارٹ نے سٹینڈز میں کھڑے ان کے ننھے مداح کوہٹ کیامیڈریڈ میں موجود فٹبال اسٹیڈیم میں  ہونے والے اس واقعہ نے جہاں ننھے مداح کو رلا دیاوہیں رونالڈو بھی اپ سیٹ نظر آئے۔ وارم اپ روٹین ختم کرنے کے بعد  رونالڈو نے کچھ ایسا کیا کہ سب کے دل جیت لئےٹچ لائن کے قریب جا کر اپنی ٹریننگ شرٹ اتاری اور تیس سالہ اسٹار نے شرٹ ننھے مداح کو دے ڈالی۔ اپنے ہیرو سے شرٹ وصول کرکے،ننھے مداح کی آنکھیں بھر آئیں۔