رونالڈو کاخود پر ریپ کا الزام لگانیوالی ماڈل کو پیسے دینے کا اعتراف

پرتگال ( 92 نیوز) پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے خود پر ریپ کا الزام لگانے والی خاتون کو خاموش رہنے کیلئے لاکھوں ڈالر اداکرنے کا اعتراف کرلیا۔
پرتگال کےعالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ضمیر کی عدالت میں اپنا مقدمہ ہار گئے، انہوں نے نے ریپ کا الزام لگانے والی ماڈل کو خاموش رہنے کیلئے تین لاکھ 75ہزار ڈالرادا کرنے کا اعتراف کرلیا۔
امریکی ماڈل کیتھرین مایورگانے گزشتہ سال رونالڈو پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے 9برس قبل انکا ریپ کیا تھا جسے اسٹار فٹبالر نے جھوٹ قراردیا تھا۔جس پرکیتھرین نےرونالڈو کیخلاف امریکی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا تھا۔
رونالڈو نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہوں نے چونکہ خاتون سے معاملہ طے کرلیا ہے اور انہیں پیسے بھی اداکیے ہیں ،اس لیے انکے خلاف دائر کیس کو خارج کردیا جائے ۔
رونالڈو اور کیتھرین 2009میں ایک بار میں پہلی بار ملے اور پھر انکے مابین تعلقات استوار ہوئے،عدالت پہلے ہی فٹ بالر کے خلاف ریپ الزامات کے تحت فوجداری کیس نہ چلانے کا اعلان کر چکی ہے۔