Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رونالڈو نے مسلسل چوتھی بار ’’بیلن ڈی‘‘ اور ایوارڈ جیت لیا

رونالڈو نے مسلسل چوتھی بار ’’بیلن ڈی‘‘ اور ایوارڈ جیت لیا
December 13, 2016

لندن (ویب ڈیسک) کروڑوں دلوں کی دھڑکن رونالڈو نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس مرتبہ بھی مقابلہ ہوا شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے میسی سے لیکن قرعہ پھر نکلا رونالڈو کے نام۔ تفصیلات کے مطابق ہسپانوی فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کے پرتگالی کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو نے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا ہے۔انھوں نے اپنے روایتی حریف ارجنٹینا کے کھلاڑی لیونل میسی کو ہرا کر چوتھی مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ لیونل میسی سال کے بہترین فٹبالر کو اعزاز پانچ مرتبہ جیت چکے ہیں اور گزشتہ سال بھی یہ اعزاز ان کے نام رہا تھا۔

ہسپانوی کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے فرانسیسی فارورڈ انتوئن گریزمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ 31 سالہ رونالڈو نے چیمپیئنز لیگ کے گزشتہ سیزن میں اپنے کلب کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ یورو 2016 میں پرتگال کی فتح حاصل کی تھی جس کی جانب سے تین گول کیے تھے۔

کرسچیانو رونالڈ اب سنہ 2008، 2013، 2014 اور 2016 میں بیلن ڈی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔  2009 میں اس ایوارڈ کے متعارف کروائے جانے کے بعد سے رونالڈو اور میسی کے علاوہ کوئی تیسرا کھلاڑی یہ اعزاز جیتنے میں ناکام رہا ہے۔

رونالڈو کا کہنا ہے کہ ان کے ذہن میں کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ وہ گولڈن بال چار بار جیت سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس جیت پر انہیں فخر بھی ہے۔