Wednesday, December 7, 2022

روم : ہوٹل پر برفانی تودا گرنے سے 30 افراد ہلاک

روم : ہوٹل پر برفانی تودا گرنے سے 30 افراد ہلاک
روم (ویب ڈیسک) اٹلی  میں زلزلے کے  باعث ایک پہاڑی قصبے کے ہوٹل پر برفانی تودا گرنے سے  تیس افراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں میں بیس سیاح  بھی شامل ہیں۔ امدادی اہلکاروں  کے مطابق  برفانی تودا ابررتزو کے علاقے میں واقع ایک چھوٹے ہوٹل پر گرا جس میں   درجنوں  ملکی و غیر ملکی سیاح ٹھہرے  ہوئے تھے ۔ کوہ گرین سسو کے قریب واقع اس ہوٹل  کی چھت کا ایک حصہ  امدادی کارکنوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ مقام پر اتارا گیا ہے اور انھوں نے وہاں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ برفانی تودہ گرنے کے وقت رگوپیانو ہوٹل میں کم از کم تیس افراد قیام پذیر تھے۔ برفانی تودے سے چھت کا کچھ حصہ گر گیا اور مقامی افراد نے ہنگامی سروسز کو مطلع کیا۔ برفباری کے باعث امدادی کارکنوں کو ہوٹل تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔