Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ: نوواک جاکووچ اور راجر فیڈرر سیمی فائنل میں پہنچ گئے، رافیل نڈال کو رواں سیزن میں چوتھی شکست کا سامنا

روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ: نوواک جاکووچ اور راجر فیڈرر سیمی فائنل میں پہنچ گئے، رافیل نڈال کو رواں سیزن میں چوتھی شکست کا سامنا
May 16, 2015
روم (ویب ڈیسک) اٹلی میں جاری روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں نوواک جاکووچ اور راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، رافیل نڈال کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جاکووچ مسلسل تیسرے روز ایک سیٹ گنوانے کے باوجود میچ جیتنے میں کامیاب رہے، انہوں نے جاپان کے کی نیشی کوری کو چھ تین، تین چھ اور چھے ایک سے شکست دی۔ سوئٹزرلینڈ کے عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے چیک ریپبلک کے ٹومس برڈیچ کو زیر کیا، انہوں نے چھ تین اور چھ تین سے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ سپین کے رافیل نڈال کو رواں سیزن میں کلے کورٹ پر چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، سوئٹزرلینڈ کے اسٹانسلاس واورینکا نے انہیں سات چھ اور چھ دو سے ہراتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ سیمی فائنل میں جاکووچ کا سامنا ڈیوڈ فریئر سے اور فیڈرر کا مقابلہ واورینکا سے ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔