Sunday, December 4, 2022

روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ: جاکووچ نے مرد اور شراپووا نے خواتین کیٹیگری میں ٹائٹلز جیت لئے

روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ: جاکووچ نے مرد اور شراپووا نے خواتین کیٹیگری میں ٹائٹلز جیت لئے
روم (ویب ڈیسک) روس کی ماریا شراپووا اور سربیا کے نوواک جاکووچ نے روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹائٹلز اپنے نام کر لئے، شراپووا نے فائنل میں سپین کی کارلا سوریز اور نوواک جاکووچ نے سوئس سٹار راجر فیڈرر کو زیر کیا۔ شراپووا فائنل کا پہلا سیٹ چار چھ سے ہار گئیں تاہم اگلے دونوں سیٹ جیت کر وہ کیریئر کا پینتیسواں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ ان کی فتح کا اسکور چار چھ، سات پانچ اور چھ ایک رہا، شراپووا تیسری بار روم اوپن جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔ مردوں کے مقابلے میں سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جاکووچ نے عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ جاکووچ نے چھ چار اور چھ تین کے سکور سے فتح اپنے نام کی۔ یہ ان کی فیڈرر کے خلاف انیسویں کامیابی تھی، فیڈرر بیس میچوں میں جاکووچ کو زیر کر چکے ہیں۔