Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رومان رئیس نے راشن کے بعد مستحق بچوں میں کپڑے بھی تقسیم کئے

رومان رئیس نے راشن کے بعد مستحق بچوں میں کپڑے بھی تقسیم کئے
May 17, 2020
کراچی  ( 92 نیوز) کورونا وائرس کی وبا اور ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران قومی کرکٹر رومان رئیس  غریب عوام کی مدد میں پیش پیش ہیں ، راشن کے بعد مستحقین  کے بچوں میں کپڑے بھی تقسیم کئے ۔ عالمی وباء کورونا سے ہر کوئی پریشان ہے ، مگر  غریب عوام  کی مدد کرکٹرز بھی میدان میں پیش پیش ہیں ۔ فاسٹ بالررومان رئیس راشن کے بعد غریب عوام کے لیے کپڑے تقسیم کرنے لگے۔ سابق کپتان سرفرازاحمد بھی اپنے ساتھی  کی حوصلہ افزائی کے لیےپہنچے اور  خوب تعریف کی۔ غریب عوام کی امداد کے لیے رومان رئیس اس سے قبل اپنا بیٹ شرٹ اور دیگر سامان بھی نیلام کرچکے ہیں ۔ فاسٹ  بالر  کا  کہنا ہے رمضان المبارک  کا  با برکت  مہینہ  ہے  اور ہمیں اس  موقع پر ضرورت مندوں مدد کرنا چاہیے ۔