رومانیہ کے سفیر کی نیول چیف سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (92 نیوز) رومانیہ کے سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے رومانوی سفیر نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق نیول چیف نے جہاز سازی کے حوالے سے پاکستان اور رومانیہ کے مابین شراکت داری کے اقدامات کو سراہا۔
ملاقات میں دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔