Tuesday, November 29, 2022

رومانیہ : کلب میں دھماکے سے 27 افراد ہلاک‘ 155 زخمی ہو گئے

رومانیہ : کلب میں دھماکے سے 27 افراد ہلاک‘ 155 زخمی ہو گئے
بخارسٹ (ویب ڈیسک) رومانیہ میں کلب میں دھماکے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جبکہ 155 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بخارسٹ کے کلب میں کنسرٹ جاری تھا کہ اس دوران دھماکہ ہو گیا۔ کلب میں چار سو افراد موجود تھے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق کلب میں آتش بازی کے دوران چھت پر آگ بھڑکنے کے بعد زوردار دھماکہ ہوا اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ رومانیہ کے نائب وزیر اعظم گبریل اوپرا نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔