Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

روشن خیال پاکستان قائداعظم کا خواب تھا: بلاول بھٹو

روشن خیال پاکستان قائداعظم کا خواب تھا: بلاول بھٹو
December 25, 2016

کراچی (92نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ روشن خیال پاکستان قائداعظم کا خواب تھا۔ ہم سب مل کر جناح کا پاکستان بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزارقائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں، کافی عرصے سے فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر سے رابطہ نہیں ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا فاطمہ اور ذوالفقار جونئیر کے لیے ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا آصف علی زرداری کیا سرپرائز دینگے اس کے لیے انتظار کرنا ہو گا۔ کرسمس کےموقع پر انہوں نے چرچ کا بھی دورہ کیا۔ بلاول بھٹو نے سینٹ پیٹرک میں کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارکباد دی۔