روشنیوں کے شہر کراچی کی رونقیں بحال ہو گئیں
کراچی (92 نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی کی رونقیں بحال ہو گئیں۔ امن وامان کی صورتحال گزشتہ برسوں سے بھی بہتر ہے۔ شہریوں نے پرامن ماحول میں اربوں روپے کی خریداری کی۔
رمضان المبارک کے شہر قائد کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بقعہ نور بنی رہیں۔
امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے پر شہری رمضان المبارک میں رات گئے تک شاپنگ کرتے رہے۔ طارق روڈ پر رات کو بھی دن کا سماں رہا۔
حیدری کے علاقے میں بھی رات گئے تک شہری خریداری میں مصروف رہے۔
زینب مارکیٹ میں بھی شہریوں نے برقی قمقموں کی روشنیوں میں خریداری کی۔
گلستان جوہر، ملنیم مال، ڈیفنس کلفٹن کی مارکیٹیں بھی شہریوں نے بلا خوف و خطرشاپنگ کی۔