Friday, September 20, 2024

روس کے کم چیٹکا جزیرے میں ہوائی جہاز سمندر میں گر کر تباہ

روس کے کم چیٹکا جزیرے میں ہوائی جہاز سمندر میں گر کر تباہ
July 6, 2021

ماسکو (92 نیوز) روس کے کم چیٹکا جزیرے میں ہوائی جہاز سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جہاز میں 22 مسافر اور عملے کے 6 ارکان  سوار تھے۔ واقعہ پیش آنے کے وقت موسم ابر آلود تھا۔ مسافر طیارے کا کچھ دیر قبل ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔ ائیر ٹریفک نے طیارے کی سمندر میں گرنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے ریسکیو ٹیمیوں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

روس کی ہنگامی وزارت نے بتایا کہ طیارہ انٹونیو این 26 علاقائی دارالحکومت پیٹرو واولوسک کامچتسکی سے شمالی کامچٹکا کے ایک گاؤں جا رہا تھا ، جب اس کا ہوائی ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ٹوٹا۔ مسافروں میں گاؤں کے میئر اولگا موکیریفا بھی شامل ہیں۔