Sunday, September 15, 2024

روس کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے شام میں حملے جاری، داعش کے بارہ ٹھکانے تباہ

روس کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے شام میں حملے جاری، داعش کے بارہ ٹھکانے تباہ
October 7, 2015
شام (ویب ڈیسک) روس کی فضائیہ کے شام میں حملے جاری ہیں۔ ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں نے داعش کے بارہ ٹھکانے تباہ کر دئیے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے بیس فضائی حملے کیے اور شام کے ساحلی قصبے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے بعد داعش کے جنگجوؤں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے روسی ڈرون طیارے کی ایک فوٹیج بھی جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ روسی جیٹ طیاروں کی پرواز کے دوران داعش کے جنگجو فوجی گاڑیوں پر اپنی تنصیبات کی حفاظت کے لیے نکل پڑتے ہیں جس سے داعش میں مچنے والی کھلبلی عیاں ہوتی ہے۔