Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

روس کے صدارتی انتخابات،پیوٹن کی حمایت میں لاکھوں افراد کی ریلی

روس کے صدارتی انتخابات،پیوٹن کی حمایت میں لاکھوں افراد کی ریلی
March 4, 2018

ماسکو( 92 نیوز) آئندہ صدارتی انتخابات میں ولادیمیر پیوٹن کی حمایت میں لاکھوں افراد گھروں سے نکل آئے  اور روسی صدر کے حق میں ریلی نکالی۔

 پیوٹن نے لاکھوں لوگوں کے ساتھ مل کر قومی ترانہ گایا اور ملک کو ترقی کی نئی منازل سے روشناس کرانے کا وعدہ کیا ۔

روس میں رواں ماہ کی 18 تاریخ کو صدارتی الیکشن ہونےجار ہےہیں ، ان انتخابات میں روس پر تقریبا دو دہائیوں سے حکومت کرنےوالے صدر ولادیمیر پیوٹن ایک بار پھر حصہ لے رہے ہیں۔

روسی صدر کو ایک بار پھر کامیابی سے ہمکنارکرنےکیلئے ان کے لاکھوں حامیوں نے دارالحکومت ماسکو میں ریلی نکالی اور لوزنکی اسٹیڈیم میں جمع ہوئے ۔

اسٹیڈیم میں روسی صدر پیوٹن بھی دیگررہنماؤں کے ساتھ شریک ہوئے،انہوں نے حامیوں کے ساتھ مل کر ترانہ گایااورپرجوش خطاب سے حامیوں کا خون گرمایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مقاصد پروقار اور واضح ہیں۔ ہم آنے والی نسلوں کی خوشی کیلئےہرممکن اقدام کریں گے۔