Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

روس کی لیجنڈری رقاصہ مایا پلیس تسکایا انتقال کر گئیں، انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، پانچ عشروں تک بلاشرکت غیرے روسی بیلے کے افق پر چھائی رہیں

روس کی لیجنڈری رقاصہ مایا پلیس تسکایا انتقال کر گئیں، انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، پانچ عشروں تک بلاشرکت غیرے روسی بیلے کے افق پر چھائی رہیں
May 3, 2015
جرمنی (ویب ڈیسک) روس کی لیجنڈ بالشوئی بیلے ڈانسر مایا پلیس تسکایا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ لیجنڈری رقاصہ طویل عرصے تک بالشوئی تھیٹر کی لیڈ ڈانسر رہیں اور انہوں نے اپنے فن کی بدولت دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور ایک زمانے میں ان کا نام زبان زدعام تھا۔ وہ پانچ عشرے تک بلاشرکت غیرے روس کی سب سے بڑی بیلے رقاصہ رہیں اور انیس سو نوے میں پینسٹھ برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ لی۔ انہوں نے موسیقار روڈیون شوڈرین سے شادی کی۔ روسی وزیراعظم دمتری مید وی دوف نے آنجہانی رقاصہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے بیلے ڈانس کا ایک دور ختم ہو گیا ہے۔ وہ روس کے ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئیں اور سٹالن کے دور جبر میں اس کے والدین گرفتار ہوئے اور والد کو سزائے موت دی گئی۔ اس نے اٹھارہ برس کی عمر میں بالشوئی تھیٹر میں بطور رقاصہ شمولیت اختیار کی اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔ سٹالن دور میں ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی رہی جو خروشیف کے دور میں ہٹائی گئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔