Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

روس کی زمینی افواج کے کمانڈر ان چیف کی آرمی چیف سے ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

روس کی زمینی افواج کے کمانڈر ان چیف کی آرمی چیف سے ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
July 2, 2019

 راولپنڈی (92 نیوز) روس کی زمینی افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل اولگ سلیوکوو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے نے مہمان کو اعزازی سلامی پیش کی۔ روس کی زمینی افواج کےکمانڈران چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

روسی کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات کی جس میں  سکیورٹی وتربیتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے  پاکستان، روس تعلقات میں وسعت سے خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی۔ پاکستان خطےمیں ربط وتعاون کا خواہاں ہے۔

 

فرانس کی سیکرٹری جنرل نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔