روس کی دھمکیوں کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کا مسلح افواج کا بجٹ بڑھانے پر زور
لندن ( 92 نیوز) روس کی دھمکیوں کے بعد برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مسلح افواج کا بجٹ مزید بڑھا نے پر زور دیا ہے ۔
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانوی ڈیفنس فورسزکا بجٹ ٹوٹل جی ڈی پی کے دو فیصد سے بڑھا کرتین فیصد کر دیا جائے۔
گزشتہ سال برطانوی رائل بحریہ کے سابق چیف ایڈمرل الیکس برٹن کی جانب سے بھی باور کرایا گیا تھا کہ اگر دفاعی بجٹ نہ بڑھایا گیا تو برطانوی عسکری قوت خطے میں اپنا مقام کھوسکتی ہے ۔
اس کے علاوہ برطانوی آرمی چیف جنرل سر نک کارٹر کا کہنا ہے کہ روسی دھمکیوں سے نمٹنے کیلئے یہ اقدام ضروری ہے ، برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر غور کیا جارہا ہے،ضرورت ہوئی تو مسلح افواج کا بجٹ بڑھایا جائے گا۔