Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

روس کیلئے وارننگ !!! امریکہ کی زیرقیادت 11یورپی ممالک کی افواج کی فوجی مشقیں جاری

روس کیلئے وارننگ !!! امریکہ کی زیرقیادت 11یورپی ممالک کی افواج کی فوجی مشقیں جاری
August 27, 2015
فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) نیٹو میں شامل گیارہ ممالک کی افواج کے چھاتہ بردار فوجیوں نے یورپ میں جاری مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران فضا سے زمین پر کارروائی کا عملی مظاہرہ کیا۔ امریکی افواج کی قیادت میں ہونے والی نیٹو ممالک کی مشترکہ جنگی مشقوں کو ”سوفٹ رسپانس ون فائیو “ کا نام دیا گیا ہے جو سترہ ستمبر تک جاری رہیں گی۔ نیٹو کی مشترکہ جنگی مشقوں میں بلغاریہ، فرانس، جرمنی ، یونان، اٹلی، ہالینڈ، پولینڈ، پرتگال، سپین، برطانیہ اور امریکا کے چار ہزار آٹھ سو فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ ان فوجیوں نے جرمنی کے علاقے ہان فیلز میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کی مشقیں کیں اور دشمنوں کے خلاف ہلہ بولنے اور یرغمالیوں کی بازیابی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ جنگی مشقوں کا مقصد کسی ناگہانی صورتحال میں فوری کارروائی اور یورپ کا تحفظ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس روس کے حمایت یافتہ باغیوں کی جانب سے مشرقی یوکرائن کے بعض علاقوں پر قبضے کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ یوکرائن نے آزاد تجارت کے ایک معاہدے کے تحت یورپی یونین میں شمولیت کی جانب قدم بڑھایا تھا جس پر روس سیخ پا ہو گیا اور اس نے یوکرائن میں مداخلت شروع کر دی۔ روس نے یوکرائن کے ایک خودمختار علاقے کرائیمیا پر ابھی تک قبضہ کیا ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مشقیں روس کیلئے ایک وارننگ ہیں۔