Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

روس کا مسافر طیارہ اڑان کے کچھ لمحوں بعد ہی گر کر تباہ ،171افراد ہلاک

روس کا مسافر طیارہ اڑان کے کچھ لمحوں بعد ہی گر کر تباہ ،171افراد ہلاک
February 11, 2018

ماسکو ( 92 نیوز ) روس کا ایک مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے  کچھ لمحوں بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا ۔ بدقسمت پرواز میں سوار عملے کے 6 ارکان سمیت 71 مسافر سوار تھے ، طیارے کی مالک سرکاری فضائی کمپنی کا بین الاقوامی لائسنس 2015 سے منسوخ تھا ۔

رواں سال کا پہلابڑا فضائی حادثہ روس میں پیش آیا ۔  پرواز  سکس ڈبلیو سیون زیرو تھری دارالحکومت ماسکو سے اورسک شہر جارہی تھی کہ  اڑان کے پانچ منٹ بعد ہی طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا ۔ بدقسمت طیارہ اے این ون فور ایٹ  ماسکو سے اسی میل دور واقع دیہات آرگنووو میں گِر کر تباہ ہوا ۔

علاقے میں کئی فٹ پھیلی برف کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

 عینی شاہدین کے مطابق طیارے میں گرنے سے قبل فضا ہی میں آگ لگی ہوئی تھی ۔ روسی وزارت نقل و حمل کے مطابق ممکنہ طور پر طیارہ موسم کی خرابی یا پھر پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے تباہ ہوا ، تاہم ابھی حتمی ایسا کہنا قبل از وقت ہو گا ۔

سراتوف ایئر لائن کا بین الاقوامی لائسنس 2015 میں خلاف ضابطہ پروازوں اور کاک پٹ میں غیرمتعلقہ افراد کو بٹھانے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا ، جس کے بعد سے یہ  ایئر لائن صرف اندرن ملک فضائی آپریشن کررہی تھی۔