Saturday, July 27, 2024

روس کا ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان

روس کا ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان
August 9, 2016
سینٹ پیٹرزبرگ(ویب ڈیسک)ترکی اور روس کے درمیان تعلقات کی بحالی کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔۔روس نے ترکی پرعائدپابندیاں اٹھانے کااعلان کردیا۔ ترکی اور روس کےدرمیان برف پگھلنےلگی،کشیدگی  ختم اوردوستی کانیاسفرشروع ہونےلگا ہے۔ تفصیلات کےمطابق روسی صدرولادیمیرپیوٹن نےسینٹ پیٹرز برگ میں  ترک ہم منصب کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس دوران پیوٹن نے ترکی پرعائد پابندیاں مرحلہ وار اٹھانے کااعلان  کردیا۔روسی صدرکاکہناتھاطیب اردگان سےملاقات میں ترکی میں پہلاایٹمی بجلی گھرتعمیرکرنےاورگیس پائپ لائن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔  ماسکواورانقرہ کےدرمیان فوجی تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیاگیاہے۔اس موقع پرترک صدرنےکہاکہ  ملک میں ناکام فوجی بغاوت کےبعدپہلاغیرملکی دورہ روس کاکیاہے ۔روس کے خدشات اورتحفظات دورکرنے کےلئے اقدامات  کریں گے۔ اس سے قبل دونوں صدورکی سینٹ پیٹرزبرگ میں خوشگوارماحول میں  ملاقات ہوئی۔