Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

روس کا امریکا کی جانب سے لگائی گئی حالیہ پابندیوں پر شدید احتجاج

روس کا امریکا کی جانب سے لگائی گئی حالیہ پابندیوں پر شدید احتجاج
August 10, 2018
ماسکو (92 نیوز) روس نے امریکا کی جانب سے لگائی گئی حالیہ پابندیوں پرشدید احتجاج کیا۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ  واشنگٹن جان بوجھ کر دوطرفہ تعلقات کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہے ۔ روس کسی صورت ان پابندیوں کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے اجراء سے روس جوابی طورپر سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائے گا جس سے امریکہ اور روس کے تعلقات جو ایک لمبے عرصے کے بعد بہتری کی جانب گامزن تھے ان میں خلیج بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ روس امریکہ سے تعلقات خراب کرنے کا خواہاں نہیں ہے لیکن امریکہ کی جانب سے روس کے خلاف غیر قانونی اقدامات  سے دونوں ممالک میں تنائو پید ا ہوگا جو ہیلسنکی میں پیوٹن ٹرمپ ملاقات کے پیدا ہونے والے مثبت نتائج پر اثرانداز ہو گا۔ روسی وزارت خارجہ کےمطابق امریکا کی جانب سے لگائی گئی حالیہ پابندیاں غیرقانونی ہیں ،پابندیوں کیخلاف جوابی کارروائی پرغور کر رہے ہیں۔