Saturday, July 27, 2024

روس پر امریکی پابندیاں، روسی روبل ڈالر کے مقابلہ میں مزید گر گیا

روس پر امریکی پابندیاں، روسی روبل ڈالر کے مقابلہ میں مزید گر گیا
August 10, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) اگست کے آخر میں امریکا کی جانب سے  روس پر نئی پابندیاں عائد ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈالر بانڈز کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہونے لگی ہے۔ امریکا نے روس کے خلاف اگست کے آخر تک نئی پابندیوں کے نفاذ کی دھمکی دی ہے جس کے بعد خود مختار روسی ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں قدر میں ایک اعشاریہ سات سینٹ سے 105.25 سینٹ تک کمی واقع ہوگئی ہے۔ ٹریڈ ویب کے مطابق روسی ڈالر بانڈز 2043 کی قدر میں 1.7 سینٹ سے 105.25 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 22 جون کے بعد اس کی قدر میں یہ سب سے زیادہ کمی ہے۔ امریکا کی ممکنہ نئی پابندیوں میں روس کی قومی سلامتی سے متعلق اشیاء کو ہدف بنایا جائے گا۔