روس نے 2 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

ماسکو(ویب ڈیسک)ادلے کا بدلہ امریکا نے روس کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا جس کے کچھ عرصہ بعد اب روس نے بھی امریکا کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ماسکو میں امریکی سفارتکار پر حملے کے بعد امریکا نے دو روسی سفارتکاروں کو امریکا سے نکال دیا ہے جس کے بعد اس عمل کے جواب میں روس نے بھی دو امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا ،ادھر روسی حکام نے بھی امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کی تصدیق کی ہے۔