Sunday, December 4, 2022

روس نے کریمیا میں یوکائن کے 2 جنگی جہازوں سمیت 3 کشتیوں پر قبضہ کرلیا

روس نے کریمیا میں یوکائن کے 2 جنگی جہازوں سمیت 3 کشتیوں پر قبضہ کرلیا
کریمیا( 92 نیوز) روس اور یوکرائن میں حالات پھر کشیدہ ہوگئے، روس نے کریمیا میں یوکرائن کے 2 جنگی جہازوں سمیت تین کشتیوں پر قبضہ کرلیا۔ روسی کوسٹ گارڈز کی  کارروائی میں دو بحری اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ایف ایس بی کےمطابق بحری جہازوں کیخلاف سمندری حدود کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ، نیٹو اور یورپی یونین نے فریقین سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے ۔