Saturday, July 27, 2024

روس نے چوتھی جنریشن کی جدید ترین جوہری آبدوز تیار کرلی ہے

روس نے چوتھی جنریشن کی جدید ترین جوہری آبدوز تیار کرلی ہے
December 26, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) روس نے چوتھی جنریشن کی جدید ترین جوہری آبدوز تیار کرلی ہے، آبدوز کی لانچنگ تقریب سیوماش  شپ یارڈ پر ہوئی، جس میں اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ لانچنگ تقریب کی جاری کردہ ویڈیو میں آبدوز کے بیرونی حصے کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اندرونی حصہ نہیں دکھایا گیا۔ اس بارے میں روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوہری آبدوز کا اندرونی حصہ جان بوجھ کر نہیں دکھایا گیا، تاکہ مخالفین اس بارے میں اندازے ہی لگاتے رہ جائیں اور انہیں آبدوز کی اصل طاقت کا پتہ نہ چل سکے۔ آبدوز روس کے تیار کردہ تمام کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کو اگلے سال روسی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔