Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

روس نو مئی کو اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کرے گا، وسطی ماسکو میں ریہرسل، پہلی بار چند جدید ترین ہتھیاروں کو منظرعام پر لایا گیا

روس نو مئی کو اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کرے گا، وسطی ماسکو میں ریہرسل، پہلی بار چند جدید ترین ہتھیاروں کو منظرعام پر لایا گیا
May 7, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کو شکست دینے کی سترویں سالگرہ کے موقع پر روس تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کرے گا۔ نو مئی کو منعقد ہونے والی پریڈ سے پہلے وسطی ماسکو میں ریہرسل کے موقع پر پہلی بار چند جدید ترین ہتھیاروں کو منظرعام پر لایا گیا ہے۔ ہتھیاروں میں جدید ترین ٹینک آرماتا ٹی فورٹین بھی شامل ہے۔ روسی فوج کے مطابق اس کی بنیاد پر مستقبل میں روبوٹک ٹینک تیار کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جدید بکتربند گاڑیوں کے علاوہ آر ایس چوبیس یارز بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے اس میزائل کو موبائل پلیٹ فارم کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بک دفاعی نظام کی بھی ماسکو میں نمائش کی گئی جبکہ کورنیٹ ڈی ٹینک شکن راکٹ سسٹم بھی پریڈ میں شامل ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔