Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

روس میں گھریلو ساختہ جہازوں کی اڑان کا انوکھا مقابلہ، تمام جہاز ریمپ پر دوڑنے کے بعد پانی میں جا گرے

روس میں گھریلو ساختہ جہازوں کی اڑان کا انوکھا مقابلہ، تمام جہاز ریمپ پر دوڑنے کے بعد پانی میں جا گرے
July 27, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں مقامی سطح پر تیار کیے گئے جہازوں کی اڑان کا انوکھا مقابلہ ہوا جس میں کوئی جہاز فضا میں بلند تو نہ ہو سکا البتہ پانی میں گر کر تیرتے ہوئے ضرور دکھائی دیا۔ ماسکو میں جانوروں اور کارٹون کی شکل کے گھریلو ساختہ جہازوں کا ائیرشو منعقد کیا گیا۔ عجیب وغریب ساخت کے حامل یہ جہاز چھوٹے سے رن وے پر دوڑتے تو رہے لیکن اڑان بھرنے کے بجائے سیدھا پانی میں جا گرے۔ فلائنگ ٹیموں نے ائیرکرافٹس کی تیاری میں مہارت تو دکھائی لیکن ان کو فضا میں بلند ہوتے دیکھنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔ مزاح سے بھرپور ائیرشو میں لوگوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی صدر باراک اوباما کے ماسک پہن رکھے تھے۔ امریکی ڈالر اور روسی روبل سے مماثلت رکھنے والے ائیرکرافٹ بھی دریا برد ہو گئے۔ شرکا ائیرشو سے خوب محظوظ ہوئے۔ چھوٹے طیاروں کی ڈیزائننگ کے فروغ کے لیے یہ ائیرشو روس میں گزشتہ پندرہ برس سے سجایا جا رہا ہے۔