ماسکو ( 92 نیوز) امریکا اور یورپ میں تباہی مچانے کے بعد اب روس میں بھی اس موذی مرض کورونا وائرس نے پنجے گاڑنا شروع کر دیے، روس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سوا لاکھ سے تجاوز کرگئی ، آج بھی مزید 53 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی ہلاکتیں بھی 12 سو سے بڑھ چکی ہیں، وزیراعظم ،وزیر تعمیرات اور ان کے نائب میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
روس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20سے اوپر چلی گئی ہے،ماہرین کے مطابق روس میں اموات کی تعداد ایک ہزار سے اوپر جانا تشویش ناک ہے اگر روس میں یہ وبا پھیلی تو ہلاکتیں کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہیں۔
دوسری جانب روس کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے،جہاں اب تک 34 لاکھ افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ سے زائد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، امریکا میں کورونا کے 62 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ادھر روسی وزیر اعظم کےبعد وزیرِتعمیرات اورانکا نائب بھی کورونا میں مبتلا پایا گیا ہے،وزیر تعمیرات ولادی میر یاکوشیف اور نائب وزیر ڈیمیٹری وولکوف کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی تصدیق سرکاری سطح پر کردی گئی ہے ، یاکوشیف اور وولکوف کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔