Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

روس میں مسافر ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ، 18افراد ہلاک ہو گئے

روس میں مسافر ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ، 18افراد ہلاک ہو گئے
August 4, 2018
سائبیریا( 92 نیوز) روس کے شہرسائبیریامیں مسافر بردار ہیلی کاپٹر  گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے سمیت 18افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس کی ایمرجنسی منسٹری کے مطابق متاثرہ ہیلی کاپٹر میں عملے سمیت 18 افراد سوار تھے ، جو موقع پر ہی دم توڑ گئے  ۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد سائبیریا میں واقع تیل کی کمپنی میں کام کرتے تھے۔ روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر پرواز کرتے ہی حادثے کا شکار ہوگیا تھا  ، حادثے کی کیا وجوہات تھیں اس حوالے سے مختلف اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ پہلی یہ کہ خلا میں پرواز کے دوران ایک دوسرے کارگو ہیلی کاپٹر  اور ایم آئی 8کے پر آپس میں ٹکرا گئے ، دوسری یہ کہ کارگو ہیلی کاپٹر سے گرایا گیا سامان ایم آئی 8ے جا ٹکرایا ۔ تاہم حادثے کے فوری بعد ایم آئی 8ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ تاہم تفتیش کاروں  کے مطابق پائلٹ کی غفلت اور ٹیکنیکل خرابی حادثے کا باعث بنی، تفتیشی ٹیم نے ایم آئی8کا بلیک باکس برآمد کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا  گیا ہے  ۔