Tuesday, September 17, 2024

روس میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں9دن باقی

روس میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں9دن باقی
June 5, 2018
ماسکو ( 92 نیوز) روس میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں 9 دن باقی ہیں جب کہ شائقین کو میگا ایونٹ کے شروع ہونے کا شدت سے انتظار ہے ، ماسکو میں فٹبال لورز نے ٹرافی کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں، ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے ہو گا۔ میگا ایونٹ   کی رنگینیوں نے  فٹبال لورز کو اپنے سحر میں جکڑ لیا  ہے ،روس سمیت دنیا بھر میں جوش و خوش آسمان کو چھونے لگا ہے ۔ماسکو میں فٹبال کے دیوانوں نے ٹرافی کے ساتھ خوب سیفلیاں بنائیں، ایونٹ میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی ،جن کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فیصلہ کن معرکہ 15 جولائی کو ہو گا  ، چیمپئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی  ۔