Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

روس میں فائر فائٹر کی بلی کو بچانے کی ویڈیو وائرل

روس میں فائر فائٹر کی بلی کو بچانے کی ویڈیو وائرل
February 27, 2018

ماسکو( 92 نیوز) فائربرگیڈ فائٹر کو آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ زندگیاں بچانے کی تربیت بھی دی جاتی ہے ، چاہے وہ انسان کی ہو یا کسی جانور کی۔

ایسا ہی ایک واقعہ روس کے علاقے میں پیش آیا جہاں اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بلی کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جسے اس کی مالکن فورا فائرفائٹرز کے پاس لے آئیں۔

فائر فائٹر نے متاثرہ بلی کو فوری آکسیجن مہیا کی، جس کی وجہ سے بلی کی حالت سنبھل گئی ۔