روس میں عمر رسیدہ خواتین کی کیٹ واک

ماسکو( 92 نیوز ) آپ نے خوبصورت ماڈلز کو ریمپ پر جلوے بکھیرتے تو اکثر دیکھا ہوگا لیکن روس میں ایسے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جو عام شو سے قدرے مختلف تھا۔
جی جناب ، روس کے دارالحکومت ماسکو میں بڑی عمر کی خواتین نے نائٹ سوٹ پہنچ کر کیٹ واک کی جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔
دو ہزار چودہ سےجاری اس فیشن شو کا مقصد ادھیڑ عمر خواتین میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔