Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

روس میں سالانہ ایوی میکس شو کےدوران ہیلی کاپٹر تباہ

روس میں سالانہ ایوی میکس شو کےدوران ہیلی کاپٹر تباہ
August 5, 2018
ماسکو( 92 نیوز) روس کے مغربی شہر ریازن میں سالانہ ایوی میکس شو جاری ہے  جس میں فضائی فورسز کی جانب سے شاندار جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ ایک جانب جنگی طیارے فضاؤں میں رنگ بکھیرتے نظر آئے تو وہیں پائلٹ انتہائی مہارت سے زمین پر نشانہ بازی بھی کرتے رہے، شو میں لڑاکا ہیلی کاپٹروں نے بھی بمباری کا مظاہرہ کیا، جس کے دوران ایک ہیلی کاپٹر اپنا ہی گولہ لگنے سے تباہ ہوگیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔