Friday, October 7, 2022

روس میں دنیا کا سب سے بڑا فٹبال تیار

روس میں دنیا کا سب سے بڑا فٹبال تیار
ماسکو ( 92 نیوز) دنیا بھر میں فٹ بال کے مداح اپنی پسند کا اظہار کرنے کیلئے مختلف انداز اپناتے ہیں۔ روس میں جہاں ایک جانب اس دلچسپ کھیل کی عالمی جنگ چھڑی ہوئی ہے ، وہیں روس کے وسط مغربی شہر چلیابنسک میں ایک دیوہیکل بال سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بیس فٹ بلند یہ فٹبال پولیسٹر سے بنایا گیا ہے ، جس کا وزن آدھا ٹن ہے۔