Thursday, February 2, 2023

روس میں درجہ حرارت منفی 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

روس میں درجہ حرارت منفی 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا
December 8, 2021 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) روس میں سردی کا 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ درجہ حرارت منفی 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں شدید سردی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ خون جما دینے والی سردی میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

روسی محکمہ موسمیات کے مطابق  سینٹ پیٹرز برگ میں سرد موسم کا ایک سو اٹھائیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ گزشتہ رات درجہ حرارت منفی اکیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ میں روزانہ سرد موسم کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ روس کے شمالی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی بیس اعشاریہ   نو  ڈگری تک گر گیا جو کہ اٹھارہ سو تیرانوے میں اسی دن کے مقابلے میں  0.4 ڈگری کم ہے۔

روس کے محکمہ موسمیات کے ماہر نے مزید کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ نے 21 ویں صدی میں دو بار 14 جولائی 2015 اور 3 جنوری 2002 کو سرد موسم کے ریکارڈ توڑے۔