Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

روس سے فضائی دفاعی نظام خریدنے سے روکنے کے معاملے پر امریکی ٹیم ترکی جائیگی

روس سے فضائی دفاعی نظام خریدنے سے روکنے کے معاملے پر امریکی ٹیم ترکی جائیگی
January 13, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) ترکی کو روس سے فضائی دفاعی نظام خریدنے سے روکنے کی کوشش کے معاملے پر امریکی ٹیم 15 جنوری کو ترکی جائیگی۔ ترکی کے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام خریدنے کے معاملہ پر امریکی ٹیم روس کیساتھ دفاعی ڈیل سے متعلق  ترک حکام کو اپنے خدشات سے آگاہ کرے گی۔ گزشتہ ہفتے ترک وزیر دفاع اسماعیل دیمر کا کہنا تھا کہ وہ امریکی ٹیم کو ترکی میں خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نےکہا کہ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ امریکا دفاعی ڈیل سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کرے۔ امریکا ترکی کو روس سے فضائی دفاعی نظام خریدنے سے منع کرچکا ہے لیکن ترکی کا کہنا ہے کہ روس کیساتھ ڈیل برقرار ہے۔