روس سے ایس فورڈ ہنڈرڈ دفاعی نظام خرید چکے ہیں ، طیب اردوان

انقرہ ( 92 نیوز) ترک صدر طیب اردوان کہتے ہیں کہ روس سے ایس فورڈ ہنڈرڈ دفاعی نظام خریدیں گے نہیں بلکہ خرید چکے ہیں۔
جسٹس اینڈڈیویلپمنٹ پارٹی کےمرکزی دفترمیں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ روس سے ایس فورڈ ہنڈرڈ دفاعی نظام خریدنے کے فیصلےسےپیچھےنہیں ہٹیں گے، روس کےدفاعی نظام کو آئندہ ماہ ترکی کے حوالےکردیا جائے گا۔
امریکی انتظامیہ کی جانب سےمیزائلوں کی خریداری سے متعلق تنقید کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ ترکی نےیہ دفاعی نظام حاصل کرلیاہے اور اب یہ ترکوں کےہاتھوں میں ہے۔