Sunday, September 25, 2022

روس، ایران اور ترکی کا شام کی خود مختاری کے تحفظ کا اعلان

روس، ایران اور ترکی کا شام کی خود مختاری کے تحفظ کا اعلان

آستانہ (92 نیوز) روس، ایران اور ترکی نے شام کی خود مختاری کے تحفظ کا اعلان کیا ہے۔
قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روسی فیڈریشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے کہا کہ انکے ملک، ایران اور ترکی نے شام کی خود مختاری کے تحفظ اور دہشتگردی کیخلاف متحدہ جدوجہد کا عزم اور وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شام میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مختلف نظریات کے باوجود تینوں ممالک نے شام کے مسئلے پر متحدہ رہنے کا عہد کیا ہے۔